کوئٹہ: بلوچ ورنا موومنٹ نامی تنظیم کی اپیل پر بلوچستان کیمختلف علاقوں میں کراچی میں سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشہ دنوں کراچی میں سبین محمود کے قتل کے خلاف بلوچ ورنام موومنٹ نامی تنظیم نے بدھ کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔ اس اپیل پر تربت،مند ، گوادر، پسنی، جیوانی، پنجگور ، آواران، مستونگ، قلات ، خاران اور دیگر شہر وں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔ بعض علاقوں میں کاروباری و تجارتی مراکز مکمل اور بعض میں جزوی طور پر بند رہے ۔ ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔