|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2015

کوئٹہ: کسٹم انٹیلی جنس نے کرپشن کے الزام میں کسٹم کے چار افسران کو گرفتار کرلیا۔ کسٹم ذرائع کے مطابق گرفتار افسران میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور تین افسران شامل ہیں جو تفتان میں تعینات تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کسٹم افسران درآمد ی اشیاء کی مقدار کم ظاہر کرکے ٹیکس کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچارہے تھے اور اس کے بدلے اشیاء کے مالکان سے رقوم وصول کرتے تھے۔ گرفتار افرا دکو کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں ان سے تفتیش شروع کردی گئی۔ کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان کے ڈائریکٹر محمد اقبال بھوانہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد سے شفاف انداز میں تحقیقات کی جارہی ہے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔