|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2015

ڈھاڈر: رند عوامی اتحاد کچھی کی کال پر ڈھاڈر میں اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال۔شہر کی تجارتی مراکز پر سیاہ جھنڈے لگائے گئے۔آفیسر موصوف کسی بھی صورت قابل قبول نہیں وہ جانبداری بن گئے ہیں فی الفور تبادلہ کیا جائے۔رند عوامی اتحاد کچھی تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر میں رند عوامی اتحاد کچھی کی کال پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اس موقع پر رندعلی بازار میں دکانوں پر سیاہ جھنڈے لگائے گئے جبکہ شہر کی تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے اس موقع پر سیکرٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس اور لیویز کی پٹرولنگ جاری رہی۔رند عوامی اتحاد کچھی کے رہنماؤں چئیرمین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سید محمد علی شاہ،وڈیرہ علی احمد رند،وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر رئیس عبدالکریم رند،میر قطب جتوئی،کونسلران محمد اسلم جتوئی،حاجی منٹھار خان جتوئی،حاجی محمد یوسف رنداور دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر مکمل طور پر جانبدار بن چکے ہیں انکی من مانی کسی صورت قبول نہیں وہ اب متنازعہ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موصوف آفیسر کی جانب سے عوام کو تنگ کرنا اب روز کا معمول بن چکا ہے۔انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر آفیسر کا فی الفور تبادلہ نہ کیا گیا تو رند عوامی اتحاد کچھی عوام کا سیلاب لیکر روڈ بلاک کرکے سخت احتجاج کریگی۔