قلات : ڈسٹر کٹ کونسل قلات کا بجٹ اجلاس ،ایک کروڑ ستاسی لاکھ کا بجٹ پیش،تفصیلات کے مطابق دسٹرکٹ کونسل ہال قلات میں ڈسٹرکٹ قلات کا بجٹ اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین حافظ ابراہیم منعقد ہوا۔جس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین نواب زادہ میر ببرک خان زہری،ڈسٹرکٹ کونسلران سردار مرتضی شاہوانی،سردار غلام حسین عمرانی،سردارزادہ منیر احمد نیچاری، میر خدائے رحیم رودینی،میر عبداللہ جان لانگو،میر کمال خان لانگو،سید عطاء اللہ شاہ،میر عبدالنبی محمد شہی،میر علی اکبر گرگناڑی،حافظ قاسم،شیر محمد ساسولی،مولوی عبدالرحمان ساسولی،میر عطر خان ،میر چاکر خان رند،محمد اسلم ،حاجی عبدلخالق لہڑی،منظوراحمد،عبالغفور لاشاری،عبدالقادر گرگناڑی،عبدالحلیم مینگل،محمد کریم عمرانی،محمد جان،محمد اشرف لانگو اور خواتین کونسلران نے قلات سمیت سوراب اور خالق آباد منگچر سے کثیر تعداد میں کونسلران نے شرکت کی۔اجلاس کا افتتاح باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔جس کے بعد ضلعی آفیسران سے تمام ڈسٹرکٹ ممبران کا تعارف کرایا گیا۔جس کے بعد حافظ ابراہیم نے ایک کروڑ ستاسی لاکھ روپے کا بجٹ پیش کی۔جس میں ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ترقیاتی اور سڑستھ لاکھ روپے غیر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائینگے جس کے بعد ڈسٹرکٹ ممبران سے اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے متعلق تجاویز مانگی گئی۔اجلاس سے ڈسٹرکٹ چیئرمین نوابزادہ میر ببرک خان زہری،حافظ ابراہیم و دیگر اراکین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلات کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے ہر ممکن کوششیں کرینگے،بجٹ عوامی مفاد اور علاقے کی ترقی کیلئے خرچ کرینگے ،صحت ،تعلیم،پانی اور دیگر مسائل کو سامنے رکھ کر کونسلران اپنے اپنے حلقوں کے مسائل کی نشاندہی کرکے اپنی تجاویز پیش کریں۔چونکہ ہمیں عوام نے منتخب کرکے اس ایوان تک پہنچایا ہیں اور ہم انشائاللہ عوام کی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاۂنگے۔