|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2015

ڈھاڈر: رند عوامی اتحاد کچھی کی جانب سے ڈھاڈر،سنی بھاگ،شوران،مچھ ،حاجی شہر دیگر علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ۔کاروبار زندگی مفلوج بازاریں سڑکیں سنسان۔اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کے تبادلے تک احتجاج جاری رہیگا کسی طور پر بھی جانبدار اسسٹنٹ کمشنر ہر گز قابل قبول نہیں کرینگے۔وڈیرہ علی احمدرند دیگرتفصیلات کے مطابق رند عوامی اتحاد کچھی کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کے خلاف شٹر داؤن ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی اس کے علاوہ ضلع کچھی کے مختلف علاقوں سنی ،شوران،مچھ،بھاگ،حاجی شہر میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔اس موقع پر تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے جسکی وجہ سے کاروبار زندگی درہم برہم جبکہ بازاریں ویران اور سڑکیں سنسان ہو گئی دوسری جانب رند عوامی اتحاد کچھی کے سرکردہ رہنماؤں وڈیرہ علی احمد رند اور دیگر نے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر جانبدار اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کے رویے کا نوٹس لیکر فوری طور پر تبدیل کر دیں انہوں نے کہا کہ موجودہ اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر جانبداری بن چکے ہیں اور وہ ڈھاڈر کے عوام کو کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں جب تک موصوف آفیسر کا تبادلہ نہیں ہوتا شٹر ڈاؤن ہرتال اور احتجاج جاری رہے گا۔