|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق صحبت پور کے قریب پولیس تھانہ دودا ڈبہ کی حدودآرڈی 238 کے علاقے میں پیدل گزرنے والے ایک شخص کا پاؤں نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پر آگیا۔ جس سے دھماکا ہوا اور راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔ لاش اسپتال پہنچائی گئی جہاں اس کی شناخت مسوری ولد سائیں ڈنہ بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔