ڈیرہ مراد جمالی +ڈیرہ اللہ یار نصیرآباد: وگرد نواح میں قیامت خیز گرمی سورچ سوا نیزے پر آگیا ایک خاتون سمیت دوافراد ہلاک بچہ سمیت چار افراد بہوش ہوگئے شدید گرمی کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبات برف ناپید ہوگئی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی علی الصبح سورج نکلتے ہی آگ اگلنا شروع کردیا گرم لو چلنے کی وجہ سے دو پہر کو ہی بازاریں گلیاں سنسانی کا منظر پیش کرنے لگے اطلاعات کے مطابق قبولہ کے علاقے میں گندم کی کٹائی کرنے کے دوران ایک خانہ بدوش خاتون سوڈی گرمی لگنے کی وجہ سے بہوش ہوگئی بعد میں چل بسی جبکہ چھتر کے علاقے میں بھی ایک شخص ہلاک ہوگیا اور قبولہ میں گندم کی کٹائی اور بھوسہ کی ٹرک بھرتے ہوئے جمعہ خان ستار جان محمد اور کمسن نچہ ندیم بھی بہوش ہو گیا گرمی کی شدت کے اضافہ کی وجہ سے ڈیرہ مراد جمالی تمبو باباکوٹ منجھو شوری مینگل کوٹ گرد نواح میں ٹھنڈے مشروبات برف ناپید ہوگئیں جبکہ بجلی کی ہر دو گھنٹوں کے بعد دو گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے بھی عوام بلبلا ء اٹھے نصیرآباد کے سیاسی سماجی حلقوں نے اوچ پاور پلانٹ ڈیرہ مراد جمالی شہر کو فوری بجلی کی فراہمی مطالبہ کیا ہے ۔دسری طرف ایشاء کا گرم ترین علاقہ جعفر آباد کے ضلعی ہیڈکواٹر ڈیرہ اللہ یار میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہی شہر میں پانی کے بحران نے شدت اختیار کر لیا ہے شہر کے مختلف علاقوں بگن بابا کالونی،بھٹی محلہ،کرم شاہ محلہ،بھنگر کاکونی،تحصیل کالونی ،عمرانی کالونی،گولہ کالونی،دھرپالی محلہ،شہید مراد کالونی اور خاص کر ہندو محلہ میں اقلیتی برادری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں شہر کے بڑے حصے میں پانی بدستور نایاب ہے جس کی وجہ سے معمو لات زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہیں جبکہ شہر میں آبنوشی کے بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر مافیا بھی سرگرم ہوگئی ہے اس سلسلے میں اقلیتی نوجوان تاجر سمیت کماراور بگن بابا کالونی کے رہائشی صدرالدین ترین نے ’’آزادی‘‘کو بتایا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار میں کافی دنوں سے پینے کا پانی ختم ہوچکی ہے یہاں تواب تھر جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت کی وجہ سے شہری مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور ایسی صورتحال میں ڈیرہ اللہ یار سے لوگوں کی بڑی تعداد نکل مکانی کرچکے ہیں انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر ہنگامی بنیادوں پر شہریوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے ۔