لندن: چیلسی فٹبال کلب نے انگل پریمئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسٹمپرڈ برج میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی نے کرسٹل پیلس کو 1-0سے شکست دیکر چوتھی مرتبہ انگلش پریمئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا میچ کا واحد گول بیلجیئم اور چیلسی کے اسٹرائیکر ہزارڈ نے کیا واضح رہے یہ چیلسی کا 2010ء کے بعد پہلا ٹائٹل ہے جنہوں نے جوزے میرینیو کی کوچنگ میں چوتھی مرتبہ اپنے نام کیا لیگ کے بقایا تین میچز ابھی تک باقی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر چیلسی کو واضح برتری حاصل ہے دیگر کھیلے گئے میچ میں ویسٹ بروم وچ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0جبکہ لیور پول نے کیو پی آر 2-1سے شکست دے دی چیمپئنز لیگ میں پہنچنے کیلئے مانچسٹر یونائیٹڈ کو اپنے بقایا تین میچز جیتنا لازمی ہے۔
ROAD TO THE TITLE Re-live how Chelsea Football Club won their 4th #BPL crown…
Posted by Premier League on Sunday, May 3, 2015