|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2015

گوادر:  گوادر تعمیر و ترقی کے نئے دور میں داخل ہو نے جا رہا ہے یہ خطہ تبد یلیوں نقیب ہو گا ۔ اہلیان گوادر کو مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کر نے کے لےئے تعلیم پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ چینی صحا فی یہاں سے ایک مثبت پیغام اور اچھا امیج لیکر جا ر ہے ہیں ۔ اگر ہمیں اپنا مقام بنا نا ہے تو تعلیم ہما را شعار ہو نا چا ہےئے ان خیا لا ت کااظہار گوادر پورٹ اتھارٹی ( جی پی اے ) کے چےئر مین دوستین جما لدینی ، چےئر مین میونسپل کمیٹی عا بد رحیم سہرابی اور ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آ فیسر محمد جان رضا نے گورنمنٹ گر لز ہائی اسکول گواد میں اسکول کی بیس سال مکمل ہو نے کی تقر یب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پا ک چا ئنا معا ہدوں کے بعد گوادر کی اہمیت دو چند ہوگئی ہے جس کے پیش نظر یہ شہر تعمیر و ترقی کے نئے دور میں شا مل ہو نے جا رہا ہے تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے او ر تشخص بر قر ار رکھنے کے لےئے تعلیم کا حصول نا گز یر بن گیا ہے با لخصوص فنی تعلیم پر توجہ حاصل کر نا بھی اہم بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم قو موں کی ترقی میں کلید ی اہمیت کا حا مل ہے تعلیم پر عمل کر کے تر قی یا فتہ قو مو ں نے ہمہ گیر کا میابیاں حاصل کی ہیں چینی صحا فیوں نے گوادر کا دورہ کیا ہے عا م شہر یوں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں جو اس شہر کا اچھا امیج لیکر واپس جا ر ہے ہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا کر دار بھی اہم ہے وہ ایک قوم کی ترقی کے ضا من ہیں جس کے پیش نظر اسا تذہ کو اپنے فرا ئض منصبی کی ادائیگی کے لےئے پر عزم ہو نا چا ہےئے بصورت دیگر ان خلاف کاروائی ہوگی ۔ تقر یب سے چین سے تعلق رکھنے والے صحافیوں MISS YANG XINLIN,MISS WANG LINاور MISS FANGنے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ گوادر کا دورہ ان کے لےئے ہر لحاظ سے یاد گا رہا ہے یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں ہم چا ہتے ہیں کہ اہلیان گوادر تعلیم اور دیگر شعبوں میں ترقی کر یں ۔ تقر یب سے گورنمنٹ گر لز ہا ئی اسکول شمبے ہیڈ مسٹر یس بیگم النساء نے بھی خطا ب کیا۔ تقر یب کے دوران اسکو ل کی طالبات نے تقا ریر کےئے او ر ٹیبلو پیش بھی کےئے جبکہ خیر جان آ رٹ اکیڈمی کے اداکار شا ہنوا ز نے بھی اپنے فن کا مظا ہر ہ کیا۔ جی پی اے کے چےئر مین ، عا بد رحیم سہرابی ، جی ڈی اے افسران خیر محمد اور حنیف نے اسکول کے لےئے گرانٹ کا اعلان کیا۔