گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان نے پشکان سمندری کٹاؤ کے منصوبے کیلئے گرانٹ جاری کرد یے،14کروڑ روپے کی لاگت سے پروٹیکشن وال تعمیر کی جائے گی، اہلیان پشکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، چیئرمین میونسپل کمیٹی عابد رحیم سہرابی کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے اظہار تشکر ، سمندری کٹاؤ سے پریشان پشکان کے مکینوں کیلئے صوبائی حکومت نے حفاظتی ساحل پر پروٹیکشن وال تعمیر کی جائے گی ،جس کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گرانٹ جاری کردیے ہیں، مذکورہ منصوبے پر 14کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور منصوبہ جی ڈی اے (ادارہ ترقیات )گوادر کی زیر نگرانی مکمل کیا جائے گا، صوبائی حکومت نے منصوبے پر فوری عمل درآمد کے بھی احکامات جاری کئے ہیں، جس کے تحت کنٹریکٹرز سے ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں، سمندری کٹاؤ کے منصوبے کی منظوری کے بعد اہلیان پشکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، تاہم میونسپل کمیٹی گوادر کے چیئرمین عابد رحیم سہرابی نے پشکان میں سمندری کٹاؤ کو روکنے کے منصوبے کی منظوری پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندری کٹاؤ سے پشکان کے علاقہ مکین پریشان تھے جس کا نوٹس لیکر اور منصوبے کی فوری منظوری وزراعلیٰ بلوچستان کی عوام دوست پالیسیوں کاثبوت ہے ۔