کوئٹہ :اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کے جانبدارانہ رویے اور سردار یار محمد رند وان کے صاحبزادے کی نظر بند ی کیخلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیاں واحتجاجی مظاہرے ،بولان رند کلوئی قبیلے کے مرکزی ترجمان نے سندھ حکومت کی جانب سے سرادار یارمحمدرند او ران کے صاحبزادے کو نظر بند کرنے کے احکامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے سندھ کے علاقے جھانگارہ میں رند قبیلے کی معدنی زمینوں پر قبضے کے لیئے سندھ حکومت نے یکطرفہ اور انتقامی کاروائیوں کو طول دے کردنیا کو اپنی اصلیت دکھا دی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں رند قبیلے کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند اور ان کے صاحبزادے و سابق ضلع ناظم بولان میر سردار خان رند کے خلاف سندھ حکومت کی انتقامی کاروائیوں کے خلاف رند قبائل کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے سردار رند اور ان کے صاحبزادے سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور واضع کیا کہ ماضی میں جس طرح بلوچستان کی سابق صوبائی حکومت کے شرانگیز منصوبوں کو خاک میں ملایا گیا اس مرتبہ بھی رند قبائل اپنے اتحاد اور جرات سے سندھ حکومت کے منفی منصوبوں کو شکست وریخت سے دو چار کر دے گی ،دریں اثناء رند قبیلے کے سربراہ و سابق وفاقی وزیرسردار یارمحمد خان رنداوران کے صاحبزادے سردار خان رند کو سندھ حکومت کی جانب سے نظر بند کرنے کے خلاف بابو اصغر غلام بولک نعیم غلام بولک محمد نثار جتوئی محمد فیروز کی قیادت میں نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی ڈھاڈر رند علی میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین نے قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا مظاہرین نے سندھ حکومت کے خلاف اور سردار یارمحمد رند کے حق میں نعرے لگائے مظاہرین نے ہاتھو ں میں پلے کارڈز اور بینر ز اٹھا رکھے تھے جس پر سندھ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے نیشنل پریس کلب نصیرآباد کے سامنے مظاہرہ کیااور مظاہرین سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ سندھ حکو مت نے کراچی اور کچے کے زمینوں کو بیچ کر کھاگئے پاکستان کھپے کے نعرے لگانے والے پاکستان کو ہی بیچ کے کھاگئے اور اب وہ بلوچوں کے کروڑوں کے جائیداد پراپنے لوگوں کے ذریعے قبضہ کر نا چاہتے ہیں جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے،رخشانی قبائل کے زیر اہتمام سردار رند کے نظر بندی کے خلاف پر یس کلب نوشکی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے حکومت سندھ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی رخشانی قبائل کے رہنماؤں شاہ فیصل بادینی مفتی فدا الرحمن سیدخان رند،محمد عمر رند ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت ایک سازش کے تحت فرزند سردار یار محمد رند سردار خان رند کو بلا جواز نظر بند کیا ہے جس کے رخشانی قبائل اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے مقررین نے کہا کہ سندھ حکومت ایسے انتقامی عمل سے گریز کرئے جس سے علاقے میں اسکے منفی عمل پیدا ہوگا رخشانی قبائل ایسے سازشوں کے خلاف خاموش نہیں بھٹیے گا سند ھ حکومت فوری طور پر سردار خان رند کے نظر بندی کو ختم کرئے بصورت دیگر احتجاج روڑ بلاک شٹرڈاؤن ہڑتال کرنیگے جس کی تمام تر زمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی ،جھل مگسی کے ہیڈ کوارٹر گنداواہ میں سردار یار محمد رند اور انکے صاحبزادے کی نظر بندی اور سندھ میں رند قبائل کے زمینوں پر قبضہ کے خلا ف رند پینل کیا جانب سے احتجاج اور ریلی۔سابق وفاقی وزیر اور رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند اور انکے صاحبزادے میر سردار خان رند کی نظر بندی کے احکامات اور سندھ میں رند قبائل کی زمینوں پر قبضہ کے خلاف سردار یار محمد رند کی کال پر جھل مگسی کے ہیڈ کوارٹر گنداواہ میں رند پینل کی جانب سے سید سلطان شا ہ کونسلر سید وزیر حسین شاہ کی قیادت میں بس اڈے پر احتجاجی مظاہرہ اور اڈے سے نیشنل پریس کلب جھل مگسی گنداواہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی سے سید سلطان شاہ ، سید وزیر حسین شاہ علی حسن گھوٹیہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ۔نظر بندی کے احکامات کی مذمت کی اور اسے سندھ حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے نظر بندی کے احکامات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سندھ میں رند قبائل کے زمینوں پر قبضہ ظلم ہے اور ہم اس ظلم کے خلاف اپنے محبوب قائد کے ساتھ ہیں ۔ اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سردار یار محمد رند اور انکے صاحبزادے کی نظر بندی کے احکامات فوری واپس لئے جائیں ۔ شرکا نے سردار یار محمد کے حق اور میں نعرے بازی بھی کی۔