|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2015

ڈیرہ مراد جمالی: رند قبیلے کے سربرا ہ سابق وفاقی وزیر سرداریارمحمدخان رنداور پیڑولیم کمپنی کے مابین مذکرات کامیاب ہوگئے کمپنی نے عوامی ضروریات کے مطابق پینے کے صاف پانی صحت تعلیم سڑکوں کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ رند قبیلے کے بیروزگار افراد کو نوکریاں دینے کی بھی حامی بھر لی گئی ہے بلوچ اقوام کی تاریخ گواہ ہے انہوں نے ہمیشہ اپنے نگ وناموس اپنی جائیدادوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے سابق صدر آصف زرداری اوران کے حمایتی ہمیں سندھ میں سیاست کرنے سے دوررکھنے کی خواہش رکھتے ہیں ان کی یہ خواہش کھبی بھی پوری نہیں ہو گی بلوچوں کی نظربندی ہمارے لیئے کوئی مسلہ نہیں ہے لیکنجواب اُن کوبھی دیناپڑھے گارندقبیلہ لاوارث نہیں ہے ان خیالات کا اظہا انہوں نے ڈھاڈررندلی میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رندقبیلے کے سربراہ سرداریارمحمدخان رندنے کہاہے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے آصف علی زرداری نے سندھ کے علاقے کچے میں غریب مظلوں کسانوں زمینداروں کی زمینوں کو بندوق کی نوک پر قبضہ کر رکھا ہے جن کو بیروز گار کیا گیا سندھ میں رند قبیلے اور بلوچوں کی لاکھوں ایکڑ اراضی ہے جس کو کسی بھی قبضہ گروپ کو قابض ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی بلوچوں نے اپنے حق کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے اور کہاکہ آصف زرداری اوران کی حمایتوں کی خواہش ہے کہ وہ ہمیں سندھ کے اندرسیاست سے دوررکھیں،سندھ کے حکمرانوں نے کچے میں لاکھوں ایکڑزمین قبضے کیئے ہیں اوراب وہ ہمارے زمینوں پرقبضہ کرناچاھتے تھے کیوں کہ سندھ میں ہمارے زمین میں سے گیس نکلی ہے پہلے تواُس کمپنی نے ہمیں کچھ نہیں دیالیکن رند اقوام کے سخت ساحتجاج کے بعدمجبوراااُس کمپنی نے مذاکرات ہوئے ہیں اُنہوں نے یقین دیانی کرائی کہ رندقبیلے کے زمین میں نکلنے والی گیس میں ان کونوکریاں دیئے جائیں گے پینے کے پانی اورصحت تعلیم سڑکوں کی سہولیات بھی فراہم کرینگے سرداریارمحمدرندنے کہاکہ نظربندی ہمارے لیئے کوئی مسلہ نہیں ہے اُن لوگوں کی مرضی ہے وہ آج ہمیں گرفتاربھی کرسکتے ہیں لیکن رندقبیلہ لاوارث قوم نہیں ہے آج جوکچھ ہمارے ساتھ کرینگے کل اُن کوعدالتوں اوراسمبلیوں میں جواب ضروردیناپڑے کیونکہ ہم پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔