اوتھل: لسبیلہ یونیورسٹی میں اے ٹی ایف کا چھاپہ،کالعدم تنظیم کا رکن ساتھی سمیت گرفتار،لسبیلہ نیورسٹی کے طلباء کا احتجاج، طلباء نے یونیورسٹی کی دیوار گرادی ،دو مزدور شدید زخمی ،تشویشناک حالت میں کراچی منتقل،تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب اینٹی ٹیررزم فورس (اے ٹی ایف)نے لسبیلہ نیورسٹی کے ہاسٹل پر چھاپہ مارکر دو طلباء عالم زیب مری اورتیمور گچکی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا واقعہ کیخلاف پر یونیورسٹی کے طلباء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نیورسٹی کی زیر تعمیر سولہ سو فٹ لمبی دیوار زمین بوس کردی جسکے نتیجے میں دیوار کے قریب سوئے ہوئے دو مزدورمحمد صدیق اور سکندر علی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کراچی ریفر کردیا گیا اس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ عالم زیب مری نامی طالبعلم ایک کالعدم مذہبی تنظیم کا رکن ہے جس پر بلوچستان حکومت کی جانب سے گرفتار ی کیلئے انعامی رقم مقررتھی۔