کوئٹہ: چھ سال بعد گرفتار ہونے والا قتل کا سزا یافتہ مجرم سول اسپتال کوئٹہ میں پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر پولیس کے دو اہلکاروں کو گرفتا رکرلیاگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مجرم عبدالحمید نے 2009میں سنجاوی میں پوسٹ ماسٹر شاہ محمد کو گرفتار کیا تھا اور فرار ہوگیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عبدالحمید کو پچیس سال قید سنائے تھی۔ تاہم مجرم مفرور تھا اور گزشتہ دنوں لورالائی کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا۔ مجرم کو علاج معالجے کیلئے سنجاوی پولیس کوئٹہ کے سول اسپتال لائی جہاں اس کی نگرانی پر دو پولیس اہلکار مامور کئے گئے۔ پولیس کے مطابق پیر کے روز مجرم پولیس اہلکاروں کی توجہ ہٹتے ہی رفو چکر ہوگیا۔ دریں اثناء پولیس حکام نے غفلت کا مظاہرہ کرنے پر ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں محمد یوسف اور سیف اللہ کو گرفتار کرکے تھانہ سول لائن میں بند کردیا۔