|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2015

ڈیرہ مراد جمالی :نصیرآباد کے علاقے فلیجی پولیس تھانہ کی حدود سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک چروہا کو اغواء کرکے ستر بکریوں کے ریوڑ کو ہانک کر ساتھ لے گئے نصیرآباد سے تین روز کے دوران تین خواتین سمیت تیرہ افراد کو اغواء کر لیا گیا تاجر برادری شہریوں اور ہندو تاجروں میں خوف ہراس پھیل گیا لوگ سرے شام گھروں میں محصور ہونے لگے تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے پولیس تھانہ فلیجی کے علاقے سے درجنوں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر چروہا بھاگیہ خان کو اغواء کرکے اس کی سترہ بکریوں کے ریوڑ کو اپنے ساتھ ہانک کر لے گئے واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم ملزمان سترہ بکریوں کے ساتھ پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقع رہے کہ تین روز کے دوران نصیرآباد کے علاقوں منجھو شوری ٰ قومہ شاہراہ نوتال کے مقام سے تین خواتین سمیت تیرہ افراد کو گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا گیا ہے جس کی وجہ سے تا جر برادری شہریوں اور ہندو تاجروں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے بچے بوڑھے خواتین سرے شام ہوتے ہی اپنے اپنے گھروں میں محصور ہونے لگے ہیں نصیرآباد کے سیاسی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان چید سیکریڑی سے نصیرآباد میں بڑھتی ہوئی اغواء کی وارداتوں کو نوٹس لیتے ہوئے مغویوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔