کوئٹہ: قومی احتساب بیورو بلوچستان نے بد عنوانی کے کیس میں مطلوب سابق صوبائی وزیر اسفند یار کاکڑ کی گرفتاری کے لئے ان کی رہائش گا ہ پر چھاپہ مارا ،چھاپے کے وقت سابق وزیر گھر پر موجود نہیں تھے۔نیب ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اسفند یار کاکڑ پر محکمہ خوراک میں بڑے پیمانے پر کرپشن کر نے کا الزام ہے ۔ان کی گرفتار ی کے لئے نیب کے عملے نے ضلع پشین میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم سابق صوبائی وزیر کارروائی کے دوران گھر پر موجود نہیں تھے ۔اسفند کاکڑ کے پاس سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے دور میں محکمہ خوراک کا قلمدان تھا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دور وزارت میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی تھی۔