نوشکی: نام نہاد قوم پرست حکومت بلوچ قوم کی نمائندگی نہیں بلکہ ایک لسانی جماعت کے معاون کا کردار ادا کررہی ہے بلوچستان میں بھوک و افلاس بے روزگاری عام ہوتی چلی جارہی ہے صوبے میں بجلی مکمل طور پر غائب ہے زراعت کو تباہی کے د ہا نے پرلا کھڑا کیا گیا ریکوڈک پروجیکٹ کا سودا لگایا جارہا ہے کمیشن کیلئے ۔42 افراد کو نوکریوں سے فارغ کیاگیا این ٹی ایس میں بلوچ طلباء وطالبات کے قابلیت کو سیلکشن بورڈ کی آڈ میں دبانے کی کوشش ہورہی ہے 60 فیصد سے اوپر نمبرز لینے والے طالب علموں کو سیلکشن بورڈ میں میرٹ پر تعنیات ہوناچائیے ان خیا لات کا اظہا ر بی این پی مینگل کے مرکزی میڈیا سیل کے انچارج ومرکزی کمیٹی کے ممبر آغاحسن بلوچ میڈیا کمیٹی کے ممبر موسٰی بلوچ یونس بلوچ ضلعی صدر نزیر بلوچ عطاء اللہ مینگل ودیگر نوشکی کے مختلف جہگوں پر پارٹی کارکنوں عہدداروں سے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نااہل ہے اور صوبے کے پیسے عوام پر خرچ نہیں کرپا رہی ہے 25سے 30 فیصد بجٹ کے پیسے امسال لیپس ہورہی ہیں گزشتہ سال 40فیصد رقم لیپس ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم ایمرجنسی 2014۔2015 میں بلوچستان مٰں ایک رپورٹ کے مطابق 13.67 فیصد پستی کی جانب گیا ہے جبکہ کے پی کے میں یہ تناسب 14 فیصد اوپر کی طرف رہا نااہل وزیر اعلی بلوچستان میں معاشی اصلاحات لانے میں ناکام رہا ہے جعلی وزرا عوام کے حقیقی نمائندے نہیں ہے بلکہ ایک لسانی جماعت کے ہاتھوں بلک میل کرپٹ ٹیم کی صورت میں کام کررہے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی اینڈ ڈی سے 15ارب پہلے غائب ہے جوکرپشن کی نذر ہوچکی ہے اس وقت جعلی و نام نہاد حکومت بلوچ استحصالی قوتوں کے ساتھ کھڑی ہے بی این پی بلوچستان کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے سرداراختر مینگل اور سردار عطاء اللہ خان مینگل کی بیش بہا قربانیاں ہیں صوبے کے عوام کیلئے ۔اور غاصب قوتوں کو کسی صورت بلوچستان کی لوٹ کھسوٹ کی اجازت نہیں دینگے نوشکی میں لینڈ مافیا اور عوام کو بے گھر کرنے والے ضلعی انتظامیہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی نے صوبے کے عوام کی حقوق کیلئے جدوجہد کو شعار بنا لیا ہے اور اس جد وجہد میں ہم نے نورالدین مینگل حبیب جالب بلوچ جیسے عظیم ساتھیوں کوکھودیاہے ہماری شہیدا کی فہرسیتں بنی ہوئی ہیں اکی موقع پر آغا حسن نے کہا کہ نوشکی چاغی کے عوام اور بلوچستان کے معدنیات وسائل کے وارثوں کو پس پشت ڈال کر صوبائی حکومت صوبے کے میگا پراجیکٹس کا سودا کررہی ہیں اندیشہ ہے کہ صوبے میں نااہل صوبائی حکومت کے برے کارنامے جارہی رینگے اور عوام کے پیسے لیپس ہوتے جاینگے۔