|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2015

چاغی: بلوچستان کے عوام کو حقوق نہ دینے سے احساس محرومیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے قوم پرست جماعتیں بھی حقوق کے حصول میں ناکام نظر آتی ہیں ملک میں تبدیلی اب ناگزیر بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکنڈ وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام دالبندین بازار میں منعقدہ جلسہ عام سے ٹیلیفونک خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر جلسہ عام سے انصاف یوتھ ونگ کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری میر بابر مرغزانی انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نائب صدر وار ساسولی یوتھ ونگ کے صوبائی صدر ملک فیصل دہوار سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری وارث بنگلزئی ضلعی آرگنائزر عبدالقادر سنجرانی میر سعید احمد سنجرانی صوبائی رہنما آغا رحیم الدین شاہ عبدالباسط بلوچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ،قبل ازیں صوبائی قائدین کا دالبندین پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا اور انہیں جلوس کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچا یا گیا جلسے کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے تحریک انصاف کے ملی نغمے بھی سامعین کو سناتے رہے وائس چیئرمین پی ٹی آئی مخدوم شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دالبندین اور ضلع چاغی میں کامیاب جلسے کا انعقاد کامیابی کی نوید ہے ضلع کے عوام میں پی ٹی آئی کے نظریاتی فکروفلسفے کو پہنچانے پر کارکن مبارک باد کے مستحق ہیں کیونکہ پرانی جماعتوں سے لوگ مایوس ہو چکے ہیں جو کہ صرف اقتدار ملنے کے بعد عوام کو یکسر بھول جاتے ہیں کیونکہ انہوں نے عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا بلوچستان ترقی کے لحاظ سے بہت پیچھے ہے لوگ ترقی کے نام سے نابلدہیں خواندگی صحت آبنوشی کے مسائل انتہائی زیادہ ہیں مگر اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بے پناہ وسائل سے نوازہ ہے مگر یہاں کے وسائل پر غیروں کا قبضہ ہے بلوچستان کے عوام بلوچ اور پٹھان جو کہ خود دار اور عزت دار قومیں ہیں بلوچستان کے عوام کو حقوق نہ دینے سے ان کی احساس محرومیوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے گوادر کاشغر روٹ کی تبدیلی صوبے کے عوام کے ساتھ گہری سازش ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے جلسہ عام سے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا جبکہ ذاکر بلوچ عمران محمد حسنی ضیاء نوتیزئی اور دیگر بھی اسٹیج پر موجود تھے جلسہ گاہ میں آئی ایس ایف کے کارکنوں نے نعرے بازی کی اور گونواز گو کے نعرے لگائے ۔