کابل: وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پرافغانستان پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر، چیف آف جنرل اسٹاف، سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی اور عسکری و سیاسی حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف افغان صدر اشرف غنی اورچیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے۔
افغانستان روانگی سے قبل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوستانہ تعلقات کا فروغ ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا اہم جزو ہے جب کہ وزیراعظم کے دورے کا مقصد دونوں برادرانہ ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پرکابل پہنچ گئے
وقتِ اشاعت : May 12 – 2015