کوئٹہ +اندرون بلوچستان : واپڈا ہائیڈرویونین کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی قومی اداروں کی نجکاری کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کوئٹہ سمیت سبی ، ڈیرہ مراد جمالی ، نوشکی ، لورالائی اور خاران کے علاوہ دیگر علاقوں میں مظاہرے کئے گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بھی قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف پرس کلب کوئٹہ کے سامنے پرُ امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سی بی اے یونین کے صوبائی چیف آرگنائزر سید محمد لہڑی، ڈپٹی چیئرمین حاجی غلام رسول، جوائنٹ سیکریٹری عبدالباقی لہڑی، فنانس سیکریٹری ملک محمد آصف اور سیکریٹری نشرواشاعت سید آغا محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حکومت کی جانب سے قومی اداروں کی نجکاری کی پالیسی ختم نہیں کی جاتی اس وقت تک نجکاری کے خلاف محنت کشوں کی تحریک جاری رہے گی اورہر آنے والے دن کے ساتھ یہ تحریک مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔مقررین نے گزشتہ دنوں لاہور میں نجکاری کے خلاف جلوس نکالنے پر 16 مزدور رہنماؤں بشمول قائدمزدور خورشید احمد کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر پنچاب حکومت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران طبقہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ 18کروڑ عوام پر ڈالنے کیلئے مسلسل کوششوں میں مصروف ہے کیسکو کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرویونین کا ایس ڈی او آفس میں احتجاجی مظاہرہ ،واپڈا کی نجکاری ملک اور عوام کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے حکومت ہوش کے ناخن لے،بلوچستان سے بجلی کا بحران جلد ختم کیا جائے،علی حیدر مگسی،عیسیٰ خان سیلاچی،افضل کھوسہ ودیگر مقررین کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب، واپڈا ہائیڈرو یونین سبی کی جانب سے ایس ڈی او آفس میں دھرنااور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا واپڈا کی نجکاری کے خلاف ڈیرہ مراد جمالی میں کیسکو کے ملازمین نے واپڈا ہائیڈرو یونین نصیرآباد ڈویژنل چیئرمین در محمد رند کی قیادت میں ملازمین نے آوزار چھوڑ ہڑتال کی گئی اور دفتر میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس کی وجہ سے بجلی کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شکایتی سینٹر بھی بند کردیا گیا احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل چیئرمین درمحمد رند ارشاد احمد عمرانی محمد قاسم کھوسہ محمد ابراہیم گرانی ماندہ خان عبدالواحد جمالی سمیت دیگر مقرین نے کہاکہ واپڈا کی نجکاری کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائے گی واپڈا ہائیڈرویونین کے زیر اہتمام واپدا نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے صوبائی رہنما حاجی عنایت اللہ بادینی ،غلام سرور مینگل ،غلام محی الدین بابو صدیق مینگل مستی خان مینگل ،سیلمان رودینی عنایت اللہ بلوچ ،عبدل بلوچ امین اللہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے قیمتی اداروں کو فروخت کرنے میں لگے ہوئے ہیں واپڈا نجکاری پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے مقرین نے کہا واپڈ انجکاری سے صرف ملازمین نہیں بلکہ عوام پر بھی اثر پڑے گا انہوں کہا واپڈا ملازمین اپنے اندر اتحاد و اتفاق پید اکریں اور نجکاری کے خلاف ایک انکلابی طریقے سے سٹرکوں پہ نکل آئے ہم صوبائی اور مرکزی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور ان کے ہر آواز پر قدم پہ قدم رہے گیانوں حکومت سے مطالبہ کیاواپڈانجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر شدید اھتجاج پر مجبور ہونگے واپڈا ہائیڈرو یونین لورالائی کے زیر اہتمام نجکاری کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ واپڈا دفتر سے روانہ ہوا مظاہرین شہر کے مختلف شاہراؤں پر ہوتے ہوئے لورالائی جرنلسٹ فورم کے دفتر کے سامنے جلسہ میں تبدیل ہوئے اس جلسہ سے واپڈا ہائیڈرویونین کے سرکل جنرل سیکرٹری ملک عبدالعزیز حاجی عبدالکریم موسیٰ خیل ڈویژنل چیئرمین عبدالجلیل اتمانخیل خیر محمد حمزہ زئی اکبر ناصر غفور اتمانخیل محمود جعفر احمد خان جلال زئی حافظ طیب ملغانی اور دیگر نے خطاب کیا واپڈا ہائیڈرو یونین خاران کے زیر اہتمام نجکاری کے خلاف کیسکو آفس میں ایک احتجاجی مظاہرے سے ڈویژنل چیئرمین محمد ایوب بادینی ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی عبدالحئی ڈویژنل سرکل سیکرٹری نبی بخش سب ڈویژنل چیئرمین نور الدین بلوچ جلیل احمد قدوس شاہ حاجی گل جان غلام حسین نے خطاب کرتے ہوئے واپڈا کی نجکاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی نواز شریف کی حکومت میں آتی ہے وہ مزدورکش پالیسیوں پر عمل پیرا ہوتی ہے ۔