|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2015

کوئٹہ: پاکستان سپورٹس بورڈ کو ینگ سینٹر کوئٹہ میں وفاقی فنڈسے تعمیر ہونے والے ٹیوب ویل مقامی ٹیوب ویل بنانے والی کمپنی کے ٹھیکیدار کی نااہلی کی وجہ سے ناکامی سے دوچار ،بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کرنے والا ادارہ پانی کی قلت کی وجہ سے تباہی کی جانب گامزن ہے، لاکھوں روپے مالیت سے تعمیر ہونے والے ٹیوب ویل کو آخری مرحلے میں پہنچ کر ناکام کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں، سمر سیبل مشین چار ماہ سے نصب نہیں کی جارہی وفاقی وزیر آئی پی سی ریاض احسن پیرزادہ کمپنی کے ٹھیکیدار کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کرنے والے ادارے میں ٹیوب ویل کی ناکامی کی سازش کو ناکام بنائیں