|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ میں لیویز فورس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کی ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ لیویز حکام کے مطابق ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ میں لیویز تھانہ سے بیس کلو میٹر دور درم بین کے مقام پر کالعدم تنظیم کے ارکان اور جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر لیویز نے کارروائی کی۔ اس دوران لیویز اہلکاروں اورجرائم پیشہ افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ خدائے رحیم ، تحصیلدار مزید نفری لے کر پہنچے تو ملزمان نے ان کا گھیراؤ کرلیا۔ کئی گھنٹوں تک یہ گھیراؤ اور اس دوران مسلسل فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا۔ جس پر لیویز کی مزید نفری اور ایف سی اہلکاروں کی مدد طلب کی گئی۔ لیویز نے ہیلی کاپٹڑ کی مدد بھی مانگی۔ جس کے بعد خضدار، خاران اور نوشکی سے فرنٹیئر کور کی کمک علاقے میں پہنچے ۔ایف سی نے لیویزاہلکاروں کی ریسیکیو کیلئے آپریشن شروع کیا۔کارروائی میں لیویز اور ایف سی اہلکاروں سمیت ایک ہزا رکے قریب اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی کو ریسکیو آپریشن کے دوران و زارت داخلہ کی ہیلی کاپٹرو ں کی کمک بھی حاصل رہی۔ایف سی کی کمک پہنچنے کے بعد ملزمان اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز اہلکاروں کا گھیرا ؤ ختم کرکے قریبی پہاڑیوں میں فرار ہوگئے۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد اکبر حریفال کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویز سپاہی حنیف ولد غوث بخش عیسیٰ زئی سکنہ بسیمہ جاں بحق ہوا۔