کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز اور امن فورس نے کارروائیوں کرتے ہوئے پانچ بارودی سرنگیں اور بیس کلو دھماکا خیز مواد ناکارہ بنادیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی نے کچھی کینال میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سوئی کے قریب لنڈی نالہ میں سرچ آپریشن کے دوران 03بارودی سرنگیں اور 20کلوگرام بارودی موادبرآمد کیا۔بارودی سرنگیں کچھی کینال پر تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی کے مزدوروں کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کی گئی تھیں جسے ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا۔دریں اثناء ڈیرہ بگٹی سے پینتالیس کلو میٹر دور کلچاس کے مقام پر امن فورس کے کمانڈر علی مراد بگٹی کے کیمپ کے قریب نامعلوم افراد نے دو بارودی سرنگیں بچھا رکھی تھیں۔ امن فورس کے اہلکاروں نے آگ لگا کر دونوں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنادیا۔