فرید آباد : صحبت پور ، جعفرآباد ، نصیر آباد میں قلت آب کا مسئلہ شدت اختیا ر کر گیا پٹ فیڈر کینال میں جاری صفائی کے کام کی وجہ سے پانی اپنے مقررہ اوقات میں نہ کھلنے کی وجہ سے تالاب سوکھ گئے جبکہ واٹر سپلائی کے تالابوں میں بھی پانی ختم ہونے کے قریب بلوچستان کا گرین بیلٹ تھر کے صحرا کا منظر پیش کرنے لگا بڑی تعداد میں لوگ علاقے کو چھوڑ کر کو ئٹہ کا رخ کرنے لگے تفصیلات کے مطابق صحبت پور ، جعفرآباد ، نصیر آباد میں قلت آب کا مسئلہ شدت اختیار کر گیاہے پٹ فیڈر کینال میں جاری صٖفائی کے کام اورپانی اپنے مقررہ اوقات میں نہ کھلنے کی وجہ سے پانی کے تالاب سوکھ گئے لوگ دس دس پندرہ کلو میٹر دور سے پانی لانے پر مجبور ہو گئے ہیں ایک طرف پانی کی قلت دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں بلوچستان کا گرین بیلٹ اس وقت تھر کے صحرا کا منظر پیش کرنے لگا ہے جبکہ بڑی تعداد میں خاندان قلت آب اور بجلی کی بندش کے باعث علاقے کو چھو ڑ کر کو ئٹہ کا رخ کررہے ہیں ۔دوسری جانب پٹ فیڈر کینال میں صفائی کا کام سست روی سے جاری ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹ فیڈر کینال میں جاری صفائی کے کام میں تیزی لائے جا ئے اور جلد از جلد پٹ فیڈر کینال میں پانی چھوڑا جا ئے تاکہ قلت آب کا مسئلہ حل ہو سکے ۔