ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں قلت آب کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ چیف سیکریڑی بلوچستان نے پٹ فیڈر کینال میں پانی کھولنے کی ہدایت کردی محکمہ ایری گیشن نے پینے کیلئے تین ہزار کیوسک پانی گڈو بیراج سے کھول دیا گیا عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وزیراعلی ٰ چیف سیکریڑی سے اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی اور ڈی سیلٹنگ کا کام این ایل سی کیا جانب سے جاری ہونے کی وجہ سے یکم اپریل سے پٹ فیڈرکینال میں پانی کی ترسیل بند کرنے سے نصیرآباد کے علاقوں ڈیرہ مراد جمالی منجھو شوری چھتر باباکوٹ نوتال سمیت دیگر علاقوں میں دو سو سے زائد تالاب خشک ہونے کی وجہ سے شدید قلت آب کا مسئلہ پیدا ہو گیا تھا اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیرہ مراد جمالی میں تالاب خشک ہونے کی وجہ سے واٹر سپلائی کے زریعے عوام کو پانی کی ترسیل بند کردی گئی تھی گھرو مساجد سکولوں مدارس میں پانی نا پید ہو گیا تھا بڑے پیمانے پر کسانوں اور شہریوں میں نقل مکانی شروع کردی تھی جبکہ دو بجلی گھروں اوچ پاور پلانٹ ون ٹو میں بھی قلت آب پیدا ہونے کی وجہ سے دونوں پاور پلانٹ کو بند کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کو آگاہ کردیا گیا تھا وزیراعلیٰ ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ چیف سیکریڑی نے نصیرآباد میں قلت آب کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ایری گیشن کو فوری طور پر عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے پٹ فیڈر کینال میں پانی چھوڑنے کی ہدایت کی جس کی روشنی میں محکمہ ایری گیشن نے پینے کیلئے تین ہزار کیوسک پانی گڈو بیراج سے کھول دیا گیا جس کی وجہ سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وزیراعلی ٰ چیف سیکریڑی سے اظہار تشکرکیا گیا ۔