سوراب: بجلی کی عدم فراہمی اور وولٹیج میں کمی کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی سوراب نے گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کر کے تمام فیڈروں سے بجلی کی فراہمی بند کر دی۔ تفصیلات کے مطابق زمیندار ایکشن کمیٹی سوراب کے ارکان مطلوبہ بلوں کو جمع کر نے کے باوجود بجلی کی عدم فراہمی اور وولٹیج میں کمی کے خلاف بدھ کی صبح گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کر کے تمام فیڈروں سے بجلی فراہمی بند کر دی جس کی وجہ سے پورے علاقے کو بجلی کی سپلائی معطل ہو کر رہ گئی، اس دفعہ زمیندار ایکشن کمیٹی سوراب کے صدر میر محمد ہاشم سمالانی اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ واپڈا آپریشن کے اعلیٰ اہلکاروں کی جانب سے ہمیں بتایا گیا کہ پچاس فیصد ٹیوب ویلوں کی بل جمع کرو تو ہم دیہی فیڈروں کو چھ گھنٹے جب کہ شہری فیڈروں کو دس گھنٹے بجلی فراہم کرینگے تاہم ہم نے پچاس فیصد بل جمع کر دیئے لیکن واپڈا ہماری بجلی بڑھانے کے بجائے گھٹا کر تین گھنٹے کر دیا جس پر ہم احتجاج پر مجبور ہو گئے تاہم اس موقع پر ایس ڈی او آپریشن محمد حنیف میروانی سے مذاکرات اور ایکسئین واپڈا کی فون پر یقین دہانی پر زمینداروں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا اور پر امن طور پر منتشر ہو گئے