|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2015

مچھ : سنٹرل جیل مچھ میں علی الصبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 4بجے دہرے قتل کے مجرم خان محمد بلوچ کو پھانسی دے دی گئی مجرم نے 2004میں تربت میں اپنے بھائی اور بھتیجے کو گھریلو رنجش کی بناء پر قتل کیا تھا جرم ثابت ہونے پر 31مئی 2005کو سیشن جج تربت نے مجرم کو سزائے موت کی سزا سنائی جس کے بعد صدر مملکت سے مجرم کی رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد 15مئی 2015کو ڈیتھ وارنٹ جاری ہوا جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے سپرینڈنٹ جیل مچھ اسحاق زہری نے جوڈیشل مجسٹریٹ مچھ ہدایت اللہ محمد شہی کی موجودگی میں صبح ساڑھے 4بجے مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیا بعد ازاں میڈیکل آفیسر سنٹرل جیل مچھ سجاد حیدر بلوچ نے لاش کی معائنہ کرنے کے بعد موت کی تصدیق کی جیل حکام نے لاش ورثاء کے حوالے کردیا اسموقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے۔