|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2015

کوئٹہ: سانحہ مستونگ میں جاں بحق بائیس میں سے بیس افراد کی شناخت ہوگئی۔11افراد کی لاشیں چمن ، قلعہ عبداللہ جبکہ7افراد کی لاشیں پشین میں آبائی علاقوں کو منتقل کردی گئیں جہاں ان کی تدفین کردی گئی۔ مستونگ میں گزشتہ شب نامعلوم دہشتگردوں نے چمن اور پشین سے کراچی جانے والی دو مسافر بسوں سے اتار کر بائیس مسافروں کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ ضلعی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بائیس میں سے بیس افراد کی شناخت ہوگئی ہے ۔ گیارہ مقتولین کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں چمن ، عبداللہ خان اور گلستان سے ہیں ۔جاں بحق افراد میں چمن سے تعلق والے حاجی اسحاق اور اس کا بیٹا محمد نعیم اور قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے دو چچا زاد مولوی احمد خان اور مولوی نصیب اللہ بھی شامل ہیں۔لیویز کے مطابق سانحے میں جاں بحق سات افراد کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین کے مختلف علاقوں سے ہیں ۔ سانحے میں دو افراد کی شناخت کوئٹہ کے رہائشی اختر زیب اور افغانستان کے رہائشی بابا عمر کے نام سے ہوئی ہے۔شناخت ہونے والی میتیں آبائی علاقوں کو منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کی تدفین کی گئی ۔جاں بحق افراد کے جنازوں میں ہزاروں افراد نے شر کت کی ۔تاہم سانحہ میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ۔جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے تین افراد میں خدا بخش ولد لعل بخش بنگلزئی سکنہ مستونگ ،محمد یعقوب ولد عبداللہ بارکزئی قلعہ عبداللہ اور سات سالہ بچہ مقدر شاہ ولد عبدالجلیل (جیلانی )سید سکنہ میزئی اڈہ شامل ہیں۔ مقدر شاہ کا والد جیلانی اس سانحہ میں جاں بحق ہوئے ۔ لیویز ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کی تفصیل یوں ہے۔کوئٹہ ۔۔۔اختر زیب ولد جہانزیب حسن زئی سکنہ گولیمار چوک مسلم ٹاؤن کوئٹہ ایبٹ آباد۔ بابا عمر ولد شکر خان افغان سکنہ افغانستانقلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے جاں بحق افراد کی تفصیل۔۔۔عبدالعزیز ولد محمد کوہ اچکزئی سکنہ کہول نیکہ کولک قلعہ عبداللہ ،سید جیلانی (عبدالجلیل ) ولد سید نور محمد سکنہ میزئی اڈہ قلعہ عبداللہ ،مولوی احمد خان ولد مولوی لعل محمد بارکزئی سکنہ قلعہ عبداللہ بازار ،مولوی نصیب اللہ ولد حاجی حبیب اللہ بارکزئی سکنہ قلعہ عبداللہ بازار،عبدالوارث ولد نور شاہ کاکڑ سکنہ عبدالرحمان زئی قلعہ عبداللہ ،محمد نعیم ولد خدائے داد اچکزئی سکنہ توبہ چنار قلعہ عبداللہچمن سے تعلق رکھنے والے جاں بحق افرادکی تفصیل۔عبدالجبار ولد لعل خان ادوزئی سکنہ محمود آباد چمن ،حاجی اسحاق زئی ولد باز محمد اردوزئی سکنہ محمود آباد چمن اور اس کا بیٹا محمد نعیم ،حاجی ظاہر اچکزئی ولد حاجی عبدالباقی ملیزئی سکنہ چمن ،عبدالصمد ولد محمد غوث عشے زئی اچکزئی سکنہ چمن پشین سے تعلق رکھنے والے مقتولین کی تفصیل ۔۔نجیب اللہ شاہ ولد حبیب اللہ سکنہ شالکوٹ کربلا پشین ،سید حاجی احمد اللہ ولد سید عبدالقیوم کانگلزئی پشین ،پائند خان ولد گل میر علیزئی سکنہ کانگلزئی پشین ،محمد حنیف ولد منو جان کاکڑ سکنہ کلی کٹوان پشین ،سید پیر محمدعرف باچا ولد سید عبدالصمد سکنہ حرمزئی پشین ،سید حبیب احمد ولد سید دستگیر سکنہ حرمزئی پشین ،محمد عثمان ولد غلام محمد اچکزئی سکنہ کلی منزرئی پشین ۔