|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2015

کوئٹہ :عسکری اور سول حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ بلوچستان میں پشتون اور بلوچ عوام کو لڑانے کی سازش ہے۔ عوام آپس میں اتحاد برقرار رکھ کر را کے ایجنڈے پر عمل پیرا دہشتگرد تنظیموں کے عزائم کو ناکام بنائیں۔ سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ کوئٹہ میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر ‘‘کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق سانحہ مستونگ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور واقعہ کے بعد صورتحال سے نمٹنے کیلئے سدرن کمانڈ کوئٹہ میں سیکورٹی کانفرنس منعقد ہو ئی۔ کانفرنس کی صداررت میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے کی ۔کانفرنس میں کانفرنس میں آئی جی پولیس محمد عملیش خان ، کمشنر کوئٹہ قمبر دشتی، ڈی جی لیویز فیصل آغا اور دیگر اعلیٰ فوجی و سول حخام شریک ہوئے۔ کانفرنس کے شرکاء نے مستونگ کے وحشیانہ سانحے کی پر زور مذمت کی ۔ کانفرنس میں سانحہ مستونگ کے اسباب کے سد باب اور واقعہ سے ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل تیا ر کیا گیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دشمن کے عزائم کو سمھجے کہ سانحہ مستونگ میں ملوث دہشت گرد تنظیمیں دراصل را کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ان تنظیموں کی کوشش ہے کہ پشتون اور بلوچ بھائیوں میں نفرت کی آگ بھڑکائی جائے۔ شرکاء نے عوام پر زور پر زور دیا کہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھ کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے حکو مت کا ساتھ دیں ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو کیفردار تک پہنچایا جائے گا۔