کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات اور خضدارسے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق قلات کے علاقے کلی غمگزارمیں سول اسپتال کے قریب پولیس کو ایک شخص کی لاش ملی ۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر سول اسپتال پہنچادی جہاں مقتول کی شناخت اسکلگو کے رہائشی محمد افضل ولد ثناء اللہ شاہوانی کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کو گزشتہ شب نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر لاش پھینک دی تھی۔واقعہ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔ اسی طرح ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے نصیرآباد میں پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ لاش کی شناخت بعد ازاں پچیس سالہ سفر خان ولد عبدالرحمان لانگو سکنہ وڈھ کے نام سے ہوئی ہے۔