|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پندرہ جون کو پیش ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کو بجٹ کی سمری بجھوادی گئی۔ نجی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم240ارب روپے سے زائد ہوگا جس میں ترقیاتی بجٹ کیلئے پچاس ارب روپے مختص کئے جائیں گے ۔ تقریباً تین ہزار نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔پچھلے بجٹ کی طرح نئے بجٹ میں بھی تعلیم ، امن وامان اور صحت کو ترجیح دی جائے گی ۔ جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران لائیو اسٹاک ، زراعت اور پانی کے منصوبوں کو بھی ترجیح دی جائے گی ۔