|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2015

کوئٹہ: بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا کہ آج ایک بار پھر قلات اور مستونگ کے نواحی علاقے سپلنجی’ نرمک’ جوہان، روبدار اور دیگر علاقوں میں فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 50 سے زائد بے گناہ اور نہتے بلوچوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے 40 گھروں اور جھونپڑیوں کو جلا دیا گیا جبکہ ہیلی کاپٹروں سے دن بھر شدید شیلنگ کی گئی جس میں اب تک بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے ترجمان نے مزید کہا کہ مستونگ اور قلات گزشتہ ایک مہنے سے مسلسل بربریت کی زد میں ہے لیکن نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے بلوچ قوم پر ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے جس کا ریاست بھرپور فائدہ اٹھا کر بلوچ قوم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے شیر محمد بگٹی نے ایک بار پھر اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ ریاست کی بلوچستان میں جنگی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر فوری طور پر کاروائی عمل میں لائے اور ہزاروں زندگیوں کو نشانہ بننے سے بچائے۔