|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2015

کوئٹہ: نصیرآباد سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل منجھو شوری کے پولیس تھانہ بابا کوٹ کی حدود میں کوٹ پلیانی کے قریب پچیس سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جسے پستول دو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ لا ش سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی لائی گئی جہاں مقتول کی شناخت چاکر خان ولد میر حسن کے نام سے ہوئی ہے جو گوٹھ شہزادہ کا رہائشی بتایا جات اہے۔