کوئٹہ: کوئٹہ ،پشین، قلات ، نوشکی اور ڈیرہ مراد جمالی میں ٹریفک حادثات لیویز اہلکار سمیت چار فراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 14افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ہیلپر اسپتال کے قریب ریس کے دوران اکیس اللہ نوجوان سمیع اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ تاجک آباد موٹر سائیکل سے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لاش سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ دریں اثناء کوئٹہ سے ملحقہ ضلع پشین کے علاقے بوستان میں خدرزئی کے مقام پر اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والی ٹوڈی گاڑی نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔جاں بحق افراد میں عبدالخالق ولد باچا ملاخیل سکنہ کلی خالان بوستان ، تاج محل ولد حاجی محمد ملاخیل سکنہ بوستان جبکہ زخمیوں میں نذیر احمد ولد تور ملا خیل سکنہ کلی نور اللہ خان بوستان اور محمد خان ولد عبدالرحمان ملاخیل سکنہ کلی خانان بوستان شامل ہیں ۔ گاڑی ڈرائیو ر موقع سے فرار ہوگیا ۔ لیویز نے گاڑی تحویل میں لے لیا۔ نائب تحصیلدار کے مطابق ڈرائیور کی شناخت ہوگئی ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دریں اثناء قلا ت کے علاقے ریج کے قر یب آرسی ڈی شا ہر اہ پر لیو یز کی گا ڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ لیویز کے مطابق لیویز گاڑی معمو ل کے مطا بق گشت پر تھی کہ مخا لف سمت سے آ نے والے آ ئل ٹینکر سے ٹکر ا گئی ۔حا دثے کی نتیجے میں ایک لیو یز اہلکار عبد الو حد ولد جمعہ خان قو م مینگل سکنہ دشت مغلز ئی مو قع پر ہی جا ں بحق جبکہ 3 اہلکا ر ڈرائیور علی نواز، سپاہی ناصر اور سپاہی عبدالقیوم زخمی ہو گئے ۔زخمیو ں کو طبی امداد کے لئے فو ری طو ر پر قلات ہسپتال لایا گیا ۔طبی امداد کے بعد زخمیو ں کو مز ید علا ج کے لئے کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔ادھر چاغی سے نوشکی جانے والی باراتیوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں4 خواتین اور 2 بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔ تحصیلدار چاغی ضیاء الحق کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح ڈاک کے قریب عمر شاہ نامی علاقے میں پیش آیا جہاں دشوار گزار راستے میں الٹنے والی پک سے زخمیوں کو نکال کر تحصیل چاغی کے طبی سینٹر منتقل کرکے طبی امداد دی گئی جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیواقعے کی اطلاع ملنے پر شادی کی خوشی غم میں بدل گئی ۔ شدید زخمی ہونے والے دو بچوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔جبکہ نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مرادجمالی کے قریب کوٹ مینگل کے مقام پر تیزرفتار کار کی ٹکر سے راہ گیر ریاض احمد زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کاروائی کرکے ڈرائیور امرلعل کو گرفتار کرکے کار کو اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ زخمی کو سول ہسپتال پہنچایا دیا گیا