|

وقتِ اشاعت :   June 18 – 2015

کوئٹہ: فرنٹیئرکوربلوچستان کی تربت کے علاقے تمپ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم تنظیم کا ایک انتہائی اہم کمانڈر خود کار ہتھیار سمیت گرفتار۔۔جبکہ پنجگور کے علاقے خدابادان میں خفیہ اطلاع پر بی ایل ایف کے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک خالی کمپاؤنڈ سے خود کار ہتھیار اور ہینڈ گرینیڈز بر آمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیے۔دکی کے علاقے غٹی پل میں ایک اور کارروائی کرتے ہوئے02مشتبہ افراد خود کار ہتھیار سمیت گرفتار کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے تربت کے علاقے تمپ میں خفیہ اطلاع پرکالعدم تنظیم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک انتہائی اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔مذکورہ کمانڈر معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ،ایف ڈبلیو او اور ایف سی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے۔ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں مذکورہ گروہ کے مزید دہشتگردوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کی توقع ہے۔ایک دوسری کارروائی میں ایف سی نے پنجگور کے علاقے خدابادان میں خفیہ اطلاع پربی ایل ایف کے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران ایک خالی کمپاؤنڈ سے01عددایس ایم جی بمعہ5میگزین اور 110راؤنڈز،03عدد ہینڈ گرینیڈ،02عدد پسٹول بمعہ5میگزین اور25راؤنڈز،20ایل ایم جی راؤنڈز،01عدد ایس ایم جی بٹ،01عدد لیپ ٹاپ،01عدد بینو،01عدد موبائل،07عدد کیموفلیج یونیفارم اور 04بینڈوریل شامل ہیں۔جبکہ ایک اور کارروائی میں ایف سی نے دکی کے علاقے غٹی پل میں 02مشتبہ افراد کو خود کار ہتھیار سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کے پولیس کے حوالے کر دیا۔دریں اثنا فرنٹےئر کور بلوچستان نے حب میں غیر قانونی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 06 آئل ٹینکرز60000 لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔برآمد شدہ ایرانی ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کردیاگیا۔