خضدار: گرم ترین علاقہ میں ماہ رمضان میں کیسکو کی جانب سے اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ایک بدترین زیادتی ہے حکام بالا کو اس بارے میں بارہا آگاہ کیا گیا ہے لیکن یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کو عوام کی دکھ درد سے کوئی سرو کار نہیں ہے خضدار جو کہ خضدار دادو ٹرنسمیشن لائن کا مرکز ہے یہاں پر 700 میگا واٹ بجلی ہر وقت موجود رہتا ہے لیکن چراغ تلے اندھیرے کا مصداق خضدار ہے جس کے عوام کو بارہا اس وقت یہ خوش خبری دیا گیا کہ اگر یہ لائن مکمل ہوجاتا ہے تو بجلی کا وافر مقدار موجود ہوگا اور خضدار میں بغیر انقطاع کے اٹھارہ گھنٹے بجلی فراہم ہوگی لیکن کیسکو اپنے وعدے کو بھول گیا اب تو رات کو سات بجے سے دس بجے تک بجلی فراہم کرنے کا شیڈول دیا گیا ہے جبکہ نمازے تراویح دس بجے شروع ہوجاتی ہے تراویح اداکرنے والے سخت گرمی میں یہ فریضہ ادا کرنے پر مجبور ہونگیں دوسری جانب رات کے اوقات میں لوگوں کو آرام کرنے کے لئے بجلی فراہم نہٰ ہوگی اس طرح دن کے اوقات میں دس بجے سے ایک بجے تک بجلی فراہمی کا شیڈول دیا گیا ہے ساڑے پندرہ گھنٹے روز رکھنے والے روزہ داروں کو بھی بجلی نہیں ملیگا رات اور دن میں گرمی اور مچھروں کے مارے لوگ ایک اہم فریضہ اداکرتے ہوے ایک دردناک کرب ناک صورت حال سے دو چار ہونگیں اس ساری صورت حال کی ذمہ دار ایک جانب اگر کیسکو ہے تو دوسری جانب عوام کے وہ نمائندے بھی ہیں جنہوں نے ووٹ مانگتے وقت عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ان کے لئے دودھ اور شہدکی نہریں بہا دیں گے اب خواب غفلت کی چادر تان کر سور ہے ہیں۔