کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کی انکوائری کمیٹی کا ایک اہم مشترکہ اجلاس طلبہ تنظیموں کے ساتھ منعقد ہوا۔ جس میں ایم ایڈ کے امتحانی سینٹر میں ناخوشگوار واقع، شعبہ امتحانات اور جامعہ بلوچستان کے دیگر معاملات زیر غور لائے گئے۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین پرووائس چانلسر ڈاکٹر مہراب خان بلوچ نے کی۔ جس میں کمیٹی کے دیگر اراکین، اے ایس اے کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، ڈاکٹر اکرم دوست، ڈاکٹر سعید الرٰحمٰن کاکڑ، پروفیسر نثار احمد شاہوانی، پروفیسر شبیر احمد شاہوانی اور جامعہ کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی نے شرکت کی۔ جبکہ طلبہ تنظمیوں کی جانب سے بی ایس اور پچار کے مرکزی چیئرمین اسلم بلوچ، بی ایس اور کے مرکزئی آرگنائزر جاوید بلوچ، پیشتوانخواء ایس او کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات محمود زلاند، پی ایس ایف کے صوبائی صدر انعام اللہ کاکڑ اور تمام تنظیموں کے یونٹ سیکریٹریز اور دیگر نمائنداگان نے شرکت کی۔ مزاکرات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی۔ جس میں طلبہ تنظیموں نے شعبہ امتحانات خصوصاََ ایم ایڈ کے امتحانات کے دوران پیش آنے والے نا خوشگوار واقع کے حوالے سے اپنے تحفظات پیش کیئے اور کنٹرولر امتحانات، ایڈیشنل و ڈپٹی کنٹرولر کے رویے پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور وظاعت کی کہ ان کی جاری تحریک نکل کے لئے نہیں بلکہ نکل کے خاتمے اور جامعہ کی بہتری، مفاد اور صوبے کی روایات کی پاسداری کے لئے ہے۔ جامعہ بلوچستان کے طرف سے قائم شدہ کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر مہراب بلوچ اور دیگر اراکین نے طلبہ تنظیموں کے نمائندگان کو یقین دلایا کہ ایم ایڈ کے امتحانی سینٹر اور شعبہ امتحانات کے حوالے سے شفاف تحقیقات کی جائے گی اور کمیٹی بااختیار ہوگی جس کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کی جائے گی اور چار دنوں میں اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی۔آخر میں طلبہ تنظیموں نے کمیٹی کی یقین دہانی پر اپنے جاری احتجاج کو کمیٹی کے سفارشات کے آنے تک مو خر کر دیااور اس دوران کسی قسم کا احتجاج بشمول کلاس و شعبہ امتحانات کا بائیکاٹ نہیں ہوگا۔