|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2015

وڈھ : بی این پی وڈھ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاہ نورانی میں دوسرا طوفانی بارش کی سیلابی ریلہ میں ایک خاتون سمیت دو بچے بہہ گئے، ایک کی لاش نکالی گئی دو اب تک لاپتہ ہیں، اور بی این پی کے قائد سربراہ سردار اختر جان مینگل اور بی این پی وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی اور پارٹی کے کئی سینئر رہنماء بھی اس شاہ نورانی کی سیلابی ریلے کا دورہ کیا، اس میں شاہ نورانی کے کئی دکانوں کو پچاس لاکھ کے قریب نقصانات ہوئے ، بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے شاہ نورانی متاثرہ لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی خود سیلاب زدہ ہے کیونکہ اس موجودہ حکومت نے بدنیتی سے میرا فنڈز دو سال سے روک دیا ہے، ان حکومت سے کوئی توقع نہیں ہے کہ سیلاب زدہ شاہ نورانی وسارونہ کے عوام کیلئے تعاون کریں، اس لیے شاہ نورانی وسارونہ کے عوام نے اپنا ووٹ دے کر مجھے کامیاب کیا، اس عوام کا گناہ یہی ہے اور بی این پی وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی نے دورے پر متاثرہ لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صرف بیانبازی کرنے تک محدود ہیں، باقی وخیروخیریت ہیں اس لئے شاہ نورانی سارونہ کے عوام کا گناہ یہ تھاکہ اس عوام نے سردار اختر جان مینگل کو ووٹ دے کر کامیاب کی،ا س عوام کو ووٹ دینے کی وجہ سے شاہ نورانی وسارونہ کے عوام یہی سزا مل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل بلوچ قوم کی حقوق کیلئے آواز بلند کیا جارہا ہے، اس کیلئے قائد بی این پی سردار اخترجان مینگل کی فنڈز صوبائی حکومت اور ان کے حامیوں نے روک دیے، ہم سماجی وسوشل اور بین الاقوامی اداروں سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ دوسرا طوفانی بارش شاہ نورانی میں سیلابی ریلے میں نقصانات کی امداد کا تعاون مخلصانہ وہمدردانہ جلد از جلد کیا جائے