خضدار : عوامی نمائندوں ،شہری ایکشن کمیٹی ،انجمن تاجران کی احتجاج رنگ لائی ،خضدار میں امن و امان کی اختیارات دوبارہ ڈپٹی کمشنر خضدار کو منتقل شہر پھر لیویز فورس کی حوالہ کر دی گئی چوکیاں قائم ڈبل سواری پر دوبارہ پابندی عائد کر دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے بلدیاتی نمائندوں ،انجمن تاجران ،شہری ایکشن کمیٹی و دیگر نے خضدار شہر کے اندر لیویز فورس کی اختیارات محدود کر کے پولیس کو دوبارہ فعال کرنے کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی تھی کہ خضدار شہر کے امن وامان کی زمہ داری ڈپٹی کمشنر کے حوالہ کر کے خضدار شہر کو دوبارہ لیویز کے اختیار میں دئیے جائیں زرائع کے مطابق گزشتہ روز صوبائی حکومت کی نے عوامی نمائندوں کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے خضدار شہر کو دوبارہ لیویز کے حوالے کرنے کا احکامات جاری کئے جس کے بعد خضدار شہر میں ڈبل سواری پر دوبارہ پابندی لگا دی گئی لیویز کی چوکیاں بحال کر دی گئی لیویز اہلکاروں نے شہر میں چیکنگ شروع کر دی دریں اثناء میونسپل کارپوریشن خضدار میئر میر عبدالرحیم کرد ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین عبدالحمید بلوچ شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولا ناعنایت اللہ رودینی انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل سینئر نائب صدر عبدالخالق شہنشاہ جوائنٹ سیکرٹری علی محمد محمد حسنی اپنے ایک مشترکہ پریس ریلز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار میں لیویز فورس کو دوبارہ اختیارات ملنے کے بعد ہم اپنے آج ہونے والے احتجاج کو ختم کردیا ہے ۔ گزشتہ روز ہم نے اپنے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ جب تک سیکورٹی کے فرائض لیویز کو نہیں دیئے جاتے ہیں ہم احتجاج کریں گے اور پولیس کو شہر میں سیکورٹی دینے کے خلاف ہم نے احتجاج کا شیڈول دیا تھا ۔ تاہم لیویز فورس کو دوبارہ شہر میں سیکورٹی کی ذمہ داریاں ملنے کے بعد ہم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے احتجاجی فیصلے کو واپس کردیا ہے