خضدار: حب میں خوفناک حادثہ شاہ نورانی سے واپس آتے ہوئے زائرین کی گاڑی اُلٹ گئی 5خواتین سمیت 10افراد ہلاک 25سے زائد زخمی ،زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس اور پرائیوٹ گاڑیوں کے ذریعے سول اسپتال حب پہنچایا گیا سول اسپتال میں عملہ نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو دشواری کا سامنا تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز حضرت شاہ نورانی درگاہ پر زیارت کے بعد واپس ڈیری غازی جانے والی زئرین JX7123مزدا گاڑی ہولات کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچوں ،خواتین مردوں سمیت 37افراد زخمی ہو گئے زخموں کی تاب نہ لاتے 5خواتین اور 5مرد سمیت موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہلاک ہونے والے افراد کا ایک ہی خاندان سے تعلق بتایا جاتا ہے ہلاک ہونے والوں میں ثناء اللہ ،وسو مائی ،صغیرہ ،شفیق ،میراں مائی ،غلام یاسین،روبینہ ،نصرین ،غلام یٰسین ،مینہ مائی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں طلاح ،فزانہ بی بی ،وسیم ،کامران ،واحد ،آصف ،عطاء اللہ ،کنیزہ ،فائزہ ،عافیہ ،ناہیدہ ،شازیہ ،ہمیرہ ،کاشف ،سمیرہ ،محمد عامر ،محمد رفیق شامل ہیں سول اسپتال حب میں عملے کی عدم موجودگی پر زخموں کو شدید کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا زخمیوں کی چیخ و پکارادلخراش مناظر دیکھے میں آئے جبکہ زخمیوں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا خواتین اور بچوں سمیت 9زخمیوں کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی اے سی دریجی نصیر اللہ شیخ ،تحصیلدار حق نواز لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا اور بعدازاں حادثے میں ہلاک شدکان اور زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا اور نعشوں کو ایدھی سردخانہ کراچی منتقل کردیا گیا جہاں سے نعشوں کو انکے آبائی گاؤں روانہ کیا جائے گا ۔