کوئٹہ: حب میں سرکاری ریسٹ ہاؤس پر کریکر حملہ کیا گیا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق ضلع لسبیلہ کے کراچی سے متصل صنعتی شہر حب میں عدالت روڈ پر واقع بلدیہ ریسٹ ہاؤس پر نامعلوم افراد نے کریکر بم پھینکا جو دفتر کے اندر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے ریسٹ ہاؤس میں کھڑی تین گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔