کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے ایف سی کی چیک پوسٹوں پر راکٹوں سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق کیچ (تربت) کی تحصیل بلیدہ سے سے پچانوے کلو میٹر دور ایف سی کی کلگ چیک پوست پر نامعلوم افراد نے ایف سی 61ونگ کی چیک پوسٹ پر ایک کلو میٹر سے جنوبی سمت سے راکٹ کے تین گولے داغے جو چیک پوسٹ کے قریب گر دھماکون سے پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک اور واقعہ مند میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کلمپ میں ایف سی کیمپ پر راکٹ داغا جو کیمپ کے قریب گرا اور دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایف سی نے بھی جواب میں مارٹر گولے اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔