پہنور سنہڑی: سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی پر سندھ کی جانب سے ایک گاؤں پر نامعلوم مسلح افراد کا راکٹوں سے اور جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کوئی نقصان نہیں ہوا گاؤں والوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی پر سندھ کے بھٹائی کالونی تھانہ کی حدود میں گوٹھ بھورل لنڈ کانی پر اچانک نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول کر زبردست فائرنگ کر دی گاؤں والوں کے مطابق جدید آتشی ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور ایک درجن سے زائد راکٹ لانچر کے گولے داغے تاہم گاؤں والے معجزانہ طور پر بچ گئے کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا اور گاؤں والوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے واضع رہے کہ جائے واردات پر سندھ پولیس تاخیر سے پہنچی