|

وقتِ اشاعت :   July 5 – 2015

خضدار: تحصیل زہری سے دو بوسیدہ نعشیں برآمد ،نعشوں کے جیبوں سے ملنے دو شناختی کارڈز اور موبائل فون و نقدی ملے ہیں لیویز فورس و علاقائی لوگوں نے دونوں نعشوں کو زہری کے قبرستان میں مانتاً دفنا دیا زہری لیویز کے مطابق ہفتے کے روز انہیں اطلاع ملی کہ زہری کے علاقہ گوڈ میدان میں دو افراد کے ڈھانچے پڑے ہیں جس پر لیویز نے دونوں ڈھانچوں کو سول ہسپتال زہری منتقل کر دیا جہاں ان کی جیبوں سے شناختی کارڈ ، موبائل فون اور کچھ نقدی بھی ملے ہیں لیویز زرائع کے مطابق شناختی کارڈز پر منیر احمد اور بشیر احمد لکھا ہوا ہے لیویز اور علاقے کے لوگوں نے دونوں ڈھانچوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر کے واقعہ کے متعلق تفتیش شروع کر دی ۔