|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2015

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر سریاب مل عوامی پٹرول پمپ کے قریب تین نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ڈیرہ مراد جمالی ضلع نصیرآبادکے رہائشی جنید ولد پیر بخش قوم شر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول کی لاش سول اسپتال لائی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی ہے۔ فائرنگ کے وقت جنید کے ساتھ اس کا بیٹا بھی موجو تھاجس نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ فائرنگ کرنے والے تینوں ملزمان کو پہچان گیا ہے