دالبندین: بی این پی کے مرکزی کال پر گوادر میں مقامی لوگوں کے زمینوں پر قبضے مشکے میں بے گناہ بلوچوں کی شہادت اور پارٹی کارکنوں بشیر احمد نیچاری اور منیر احمد نیچاری کی مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کے خلاف دالبندین میں پارٹی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے پارٹی کے ضلعی و تحصیلی عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کی سرپرستی میں گوادر میں مقامی لوگوں کے زمینوں پر زبردستی قبضہ کر کے انہیں بیدخل کرنے کی سازش کی جار ہی ہیں جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پارٹی کے لاپتہ کارکنان بشیر احمد نیچاری اور منیر احمد نیچاری کی مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی اور مشکے میں نہتے بلوچ خواتین اور معصوم بے گناہ بلوچوں پر بربریت قابل افسوس اور قابل مذمت عم ہیں مگر صوبائی حکومت چھپ کا روزہ رکھ کر سب کچھ ٹھیک کا راگ الاپ رہی ہیں انہوں نے کہاکہ بی این پی لاکھوں بلوچوں کی دلوں کی دھڑکن ہیں اور پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے ایک اشارے پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے