|

وقتِ اشاعت :   July 9 – 2015

کوئٹہ: کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیاجنہیں تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی ، کیچی بیگ ، جان روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں پولیس اور ایف سی نے مشتبہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران کلی قمبرانی سے دس افراد جبکہ جان محمدروڈ سے چھ مشتبہ افرا دکو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے تھانہ سریاب اور تھانہ انڈسٹریل لے جایا گیا۔ سریاب پولیس کے مطابق گرفتار تمام دس افراد کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا۔ ان میں برکت علی ولد محمد اکرم ابابکی سکنہ نیول کالونی کراچی،امداد علی ولد ظفر احمد قمبرانی روڈ سکنہ مستونگ ،عاطف شاہ ولد یوسف شاہ سید سکنہ مانسہرہ ،بالاچ خان ولد عبدالنور قمبرانی سکنہ کلی قمبرانی ،نور احمد ولد پیر محمد سرمستانی اور اس کے دو بھائی عابد علی اورعید محمد ،ولی محمد ولد محمد کریم میروانی ،بابو ولد علی احمد قمبرانی اور شہزاد ولد امیر بخش ساکنان کلی قمبرانی شامل ہیں۔ دوسری جانب تھانہ انڈسٹریل نے بھی تفتیش کے بعد تمام گرفتار افراد کو رہا کردیا۔