کوئٹہ: سانحہ مستونگ میں غفلت برتنے پر پانچ لیویز اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا۔ رواں سال 29اپریل کومستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نامعلوم افراد نے پشین اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسوں سے اکیس افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا تھا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ علی اکبر بلوچ نے غفلت کا مظاہرہ کرنے پر پانچ لیویز اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ان اہلکاروں میں رسالدار ایوب، حوالدار عبدالمالک، حوالدار عبداللہ، سپاہی سعید اور سپاہی گل محمد شامل ہیں۔