|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2015

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں سرچ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دو ملزمان کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ نیو سریاب پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس پر دو روز قبل ہونے والے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے تین ملزمان ہلاک ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز ہلاک ہونے والے کالعدم جیش الاسلام کے مبینہ صوبائی امیر محمود رند عرف قدیر کی لاش اس کے والد نے وصول کی ۔ لاش مستونگ منتقل کی گئی جبکہ دوسرے ملزم سیف اللہ ولد حاجی یارو مری ساکن کلی گنج علی کی لاش کوہلو لائی گئی جہاں اسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سیف اللہ دو بلوچستان یونیورسٹی کا طالب علم تھا اور دوہزارگیارہ کے بعد سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ آپریشن میں ہونے والے تیسرے غیر ملکی ازبک باشندے کی لاش وصول کرنے کیلئے کوئی رشتہ دار اسپتال نہیں پہنچا ہے۔