|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2015

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکا کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے پچپن کلو میٹر دور پیر سوری دربار میں ایف سی 81ونگ کی چیک پوسٹ نمبر دس کے قریب نامعلوم افراد نے اس وقت بم دھماکا کیا جب وہاں سے ایف سی اہلکار گدھوں پر پانی لارہے تھے تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔